ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوگیا۔
ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق جاری ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.30 فیصد کا اضافہ ہوا،ملک میں مہنگائی کی سالانہ شرح 17.96 فیصد ہوگئی۔
بجلی صارفین کو اوور بلنگ کے اضافی چارجز واپس کرنے کا فیصلہ
ایک ہفتے کے دوران 23 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ ہوا،7اشیا کی قیمتوں میں کمی، 21 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں پیاز کی قیمت میں 32.23 فیصد اضافہ ہوا،انڈے 4.28 ، لہسن 3.23 اور ایل پی جی 1.73 فیصد مہنگی ہوئی،دال ماش 0.97 ، دال مونگ 0.83 اور آلو 0.70 فیصد مہنگے ہوئے۔
حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان تحریری معاہدہ سامنے آگیا
ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر کی قیمت میں 19.12 فیصد کمی ہوئی ،کیلے 1.55 اورآٹا 1.39 فیصد سستا ہوا۔