پاکستان نے 40 سال بعد اولمپکس مقابلوں میں گولڈ میڈل جیت لیا

ارشد ندیم

قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے پیرس اولمپیکس میں جیولن تھرو کے فائنل راؤنڈ میں کامیابی حاصل کر کے گولڈ میڈل جیت لیا۔

ارشد ندیم کی تھرو نے اولمپکس ریکارڈ بنا ڈالا۔ پیرس اولمپیکس میں جیولن تھرو مقابلوں کا فائنل راؤنڈ میں  قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے اپنی دوسری کوشش میں 92.97 میٹر کی تھرو لگا دی۔

ارشد ندیم نے 92.97 میٹر جیولن تھرو لگا کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ پاکستان نے 40 سال بعد اولمپکس مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتا۔ قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے آخری تھرو 91.70 میٹر کی پھینکی۔

ارشد ندیم اولمپکس میں انفرادی گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔ ارشد ندیم نے جیولن تھرو مقابلے کی سب سے بہترین تھرو کی۔

یہ بھی پڑھیں: گورنر سندھ کی ارشد ندیم پر انعامات کی بارش، سونے کا تمغہ بھی دینے کا اعلان

قومی اتھلیٹ ارشد ندیم نےجیولن تھرو میں اولمپکس کا 118 سالہ ریکارڈ توڑا۔ پاکستان کے ارشد ندیم کی پہلی تھرو ضائع ہوئی اور دوسری تھرو میں ریکارڈ قائم کر دیا۔ ارشد ندیم نے تیسری تھرو88.72 میٹر کی لگائی جبکہ چوتھی تھرو 79.40 میٹر کی لگائی۔

ارشد ندیم نے پانچویں تھرو84.87 میٹر اور چھٹی تھرو 91.79 میٹر کی پھینکی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے آخری مرتبہ 1984 میں فیلڈ ہاکی میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں