خلیجی ممالک کیلئے لیبر ویزے کے فضائی ٹکٹ پر 5 ہزار روپے فکس ایکسائز ڈیوٹی عائد


لیبر ویزے پر خلیجی ممالک جانے والے مسافروں کے ایئر ٹکٹ پر پانچ ہزار روپے فکس فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کر دی گئی ہے۔

ایف بی آر کی جانب سےجاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ فیڈرل ایکسائز ایکٹ2005 کے پہلے شیڈول کے ٹیبل ٹوکے سیریل نمبر 3 کی شق (بی) کی ذیلی شق (i) کے تحت لیبر ویزے پر خلیجی ممالک جانے والے پاکستانی مسافروں سے ایئر ٹکٹ پر 5 ہزار روپے فکس ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

راشدمحمودلنگڑیال چیئرمین ایف بی آر تعینات

مزدوروں کے پاسپورٹ پر لیبر ویزہ پرنٹ ہونا چاہیے اور پروٹیکٹر آف امیگرینٹس کی تصدیق بھی ہونی چاہیے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ان پاکستانیوں سے لیبر ویزے پر پاکستان سے خلیج تعاون کونسل(گلف ممالک) تک بین الاقوامی سفر پر جانے کے لیے ایئر ٹکٹ پر فکس بنیادوں پر 5 ہزار روپے فی ٹکٹ کے حساب سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی وصول کی جائیگی۔واضح رہے خلیجی ممالک میں لاکھوں پاکستانی روزگار کے سلسلے میں مقیم ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں