صرف صدر پاکستان ، چیف جسٹس فرسٹ کلاس میں سفرکرسکیں گے

صدارتی الیکشن

اسلام آباد(زاہد گشکوری، ہیڈ ہم انویسٹی گیشن ٹیم)وفاقی حکومت نے کفایت شعاری پالیسی کے تحت بڑا فیصلہ کرلیا۔ صرف اور صرف صدر پاکستان اور چیف جسٹس آف پاکستان فرسٹ کلاس میں سفرکرسکیں گے۔

وزیراعظم آف پاکستان، چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی اور سروسز چیفس اب فرسٹ کلاس کی بجائے بزنس کلاس میں سفر کریں گے۔ وفاقی وزرا، ارکان پارلیمنٹ، سیکرٹریز اور سرکاری افسران اکانومی کلاس میں سفر کریں گے۔

بنگلہ دیش کے انقلاب کا قائد نوجوان طالب علم ناہید اسلام کون ہیں؟

تمام سرکاری اہلکارقومی ائیرلائن پی آئی اے میں ہی سفرکریں گے، پارلیمنٹ کے سیشن کے دوران کوئی ممبر بیرون ملک سفرنہیں کرے گا، وزیراعظم کی اجازت کے بغیر وزرا، مشیران، سیکرٹریز اور ایڈیشنل سیکرٹریز کے بیرون ملک جانے پر پابندی ہوگی۔

سرکاری افسران بیرون ملک دوروں میں فائیواسٹارہوٹلز میں قیام نہیں کریں گے، سرکاری اہلکار بیرون ملک سفر کے دوران سپورٹنگ سٹاف نہیں لے جاسکیں گے۔

عالیہ حمزہ ملک کو گجرانوالہ سنٹرل جیل سے رہا کردیا گیا

گریڈ 20 کے افسران اپنے وزیرکی اور گریڈ 19 کے افسران اپنے سیکرٹری کی اجازت لیں گے، کابینہ ڈویژن کفایت شعاری پالیسی کے تحت فیصلوں کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں اور کوئی سرکاری اہلکار تائیوان کا سفر نہ کوئی رابطہ کریگا۔


متعلقہ خبریں