پی سی بی نے بنگلہ دیش اے کے نظرثانی شدہ شیڈول کا اعلان کردیا

چیمپئنز کپ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش اے کے نظرثانی شدہ شیڈول کا اعلان کردیا۔

پی سی بی کے مطابق بنگلہ دیش اے ٹیم 10 اگست کو اسلام آباد پہنچے گی،بنگلہ دیش اے ٹیم پاکستان شاہینز کیخلاف 2 چار روزہ اور 3 ون ڈے میچ کھیلے گی۔

شیخ حسینہ واجد کے اقتدار چھوڑنےکی اندرونی کہانی سامنے آگئی

تمام میچز اسلام آباد کلب میں کھیلے جائیں گے،پہلا 4 روزہ میچ 13سے 16اگست تک ہوگا،دوسرا 4 روزہ میچ 20 سے 23اگست تک کھیلا جائے گا۔

3ون ڈے 26،28اور30 اگست کو کھیلے جائیں گے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں