قانون کے مطابق پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہیں ملیں گی، سربراہ پلڈاٹ


سربراہ پلڈاٹ احمد بلال محبوب نے کہا ہے کہ قانون کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کو مخصوص نشستیں نہیں ملیں گی۔

ہم نیوز کے پروگرام ”فیصلہ آپ کا عاصمہ شیرازی کیساتھ ” میں گفتگو کرتے ہوئے احمد بلال محبوب کا کہنا تھا کہ مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کا حق ہے انہیں ملنی چاہییں لیکن ترمیمی ایکٹ قانون کے بعد معاملہ کھٹائی میں پڑگیا ہے، قانون کے مطابق اب مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو نہیں ملیں گی۔

امریکا نے شیخ حسینہ واجد کا ویزا منسوخ کردیا، بھارتی میڈیا کا دعوی

انہوں نے کہا کہ بنیادی حقوق کی خلاف وزری ہو یا آئین سے متصادم توقانون ختم کیا جاسکتا ہے ، ابھی ہمارے پاس سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ نہیں۔

سربراہ پلڈاٹ کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کو کیسے کہا جا سکتا ہے کہ وہ اپنا حق استعمال نہ کرے ، وزیراعظم پر توہین عدالت نہیں لگ سکتی ۔ فیصلے پر عملدرآمد الیکشن کمیشن نے کرنا ہے اور الیکشن کمیشن کی جانب سے یہ کہا جا سکتا ہے کہ ہمارے پاس بھی پاس کیے ہوئے آرڈر موجود تھے۔

 


متعلقہ خبریں