بنگلہ دیش میں ہجوم کا جیل پر دھاوا ، 500 سے زائد قیدی فرار کرا دیئے

قیدی فرار

وزیراعظم شیخ حسینہ کے استعفی کے بعد بنگلہ دیش کی شیر پور جیل سے 500 سے زائد قیدی فرار ہو گئے۔

بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق شیرپور ضلع میں لاٹھیوں سے لیس ایک ہجوم نے جیل میں گھس کر 500 سے زائد قیدیوں کو چھڑا لیا۔

ہیٹی ، مسلح گروہوں کا جیل پر حملہ ، 4 ہزار قیدی فرار ، فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار ہلاک

حکام نے فرار ہونے والوں میں سے 20 کی ممکنہ دہشتگردی سے وابستگی کے طور پر شناخت کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جیل توڑ کر فرار ہونے والے متعدد قیدی مسلح ہیں ، بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے کسی بھی غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر سرحد پر سکیورٹی سخت کر دی ہے۔

 

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں