سیمنٹ کی برآمد میں جولائی کے دوران ماہانہ بنیاد پر 22 فیصد اضافہ

سیمنٹ کی برآمد cement

ملک سے سیمنٹ کی برآمد میں جولائی کے دوران ماہانہ بنیاد پر 22 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم اس کی مجموعی کھپت میں سالانہ بنیاد پر 11 فیصد کمی ہوئی۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق جولائی 2024 میں سیمنٹ کی بر آمد کا حجم 0.55 ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سا ل جولائی کے مقابلے میں 22 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ سال جولائی میں سیمنٹ کی بر آمد کا حجم 0.45 ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا۔

انڈے مزید مہنگے ، مرغی، سبزی اور پھلوں کے نئے نرخ جاری

جون کے مقابلے میں جولائی میں سیمنٹ کی برآمد میں ماہانہ بنیاد پر 16فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جون میں سیمنٹ کی برآمدات کاحجم 0.47 ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا تھا جو جولائی میں بڑھ کر 0.55 ملین ٹن ہو گیا۔

اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2024 میں سیمنٹ کی ملکی فروخت کا حجم 2.46 ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال جولائی کے مقابلے میں 11 فیصد کم ہے، گزشتہ سال جولائی میں سیمنٹ کی برآمد کا حجم 2.78 ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا تھا۔

جون کے مقابلے میں جولائی میں سیمنٹ کی فروخت میں ماہانہ بنیاد پر 20 فیصد کمی ہوئی، جون میں 3.08 ملین ٹن سیمنٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو جولائی میں کم ہو کر 2.46 ملین ٹن ہو گئی۔


متعلقہ خبریں