بھارتی وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ دورہ جرمنی کے دوران سب میرین میں داخل ہوتے ہوئے پھنس گئے۔ جس کی ویڈیو بھی وائرل ہو گئی ہے۔
راج ناتھ سنگھ آبدوزکے تنگ راستے کی وجہ سے گھبرا کر پھسل بھی گئے ، جس کے بعد عملے نے انہیں کافی کوشش کے بعد باہر نکالا۔
بتایا جا رہا ہے کہ انہوں نے آبدوز میں داخل ہونے کی دوسری کوشش سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ سب میرین کا اندرونی ماحول تنگ اور ڈراؤنا ہے۔
