امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
بین الاقوامی رپورٹس کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان تجارتی جہازوں کو تحویل میں لینے سے صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں عالمی توانائی کی ترسیل متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
تیل سستا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
برینٹ کروڈ کی قیمت تقریباً 5 فیصد اضافے کے ساتھ 106.80 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جو گزشتہ دو ہفتوں میں پہلی بار 100 ڈالر سے اوپر گئی ہے۔
ادھر امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کو امریکی بحریہ کی اجازت درکار ہو گی۔
