پاکستان تحریک انصاف نے مخصوص نشستوں کی فہرست میں تبدیلی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق پرانی فہرست میں شامل ناموں کو بھی تبدیل کرنے پر مشاورت شروع کر دی گئی ہے۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے سامنے تبدیل شدہ فہرست اور نام رکھے جائیں گے۔
خدیجہ شاہ کا تحریک انصاف کی مخصوص نشست کیلئے امریکی شہریت چھوڑنے کا اعلان
ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کی سینئر قیادت کو سابقہ فہرست میں موجود چند ناموں پر تحفظات ہیں۔ نئے نام قیادت کی مشاورت سے شامل کیے جائیں گے۔