اے جی پی آر نے مالی سال 2025،26 کے کلیمز جمع کرانے کی آخری تاریخ 12 جون مقرر کر دی۔
تفصیلات کے مطابق اے جی پی آر نے رواں مالی سال کے اختتام پر کلیمز جمع کرانے کی آخری تاریخوں کا اعلان کر دیا،نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ڈی ڈی اوز حالیہ خریداریوں اور حاصل کردہ خدمات کے کلیمز 12 جون تک جمع کرائیں۔
تنخواہ دار طبقے کیلئے خوشخبری، آئندہ بجٹ میں ریلیف پیکج زیرغور
پہلے سے جاری ٹوکن والے غیر منظور شدہ دعوؤں اور بلوں کو دوبارہ جمع کرانے کی آخری تاریخ بھی مقرر کی گئی ہے، 12جون 2026 تک جاری ٹوکنز پر غیر منظور شدہ بل دوبارہ جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 جون ہوگی۔
اسائنمنٹ اکاؤنٹس کیلئے ریلیز جمع کرانے کی آخری تاریخ 19 جون نوٹیفائی کر دی گئی،12جون 2026 کے بعد اعزازیہ کا کوئی کلیم قبول نہیں کیا جائے گا۔
آف سائیکل ادائیگیوں سے متعلق کمپیوٹر پر تبدیل شدہ سٹیٹمنٹس صرف 11 جون تک قبول کی جائیں گی،آف سائیکل ادائیگیوں سے متعلق کمپیوٹر پر تبدیل شدہ سٹیٹمنٹس پر کارروائی 16 جون تک شیڈول ہے۔
اے جی پی آر نے تمام ڈی ڈی اوز کو ادائیگی اور لین دین میں تاخیر سے بچنے کیلئے کیسز بروقت جمع کروائے جانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ مالی سال سے متعلق تنخواہ کے چیک رواں مالی سال کے اختتام پر زائد المعیاد ہو جائیں گے۔
30 جون 2026 کے بعد موجودہ مالی سال کے لیے کوئی متبادل چیک جاری نہیں کیا جائے گا،تمام متعلقہ دفاتر ادائیگیوں اور کلیمز سے متعلق مقررہ ڈیڈ لائن پر سختی سے عمل کریں۔
