مناما: بحرین نے اپنے شہریوں پر ایران اور عراق کے سفر پر پابندی عائد کر دی ہے۔
دارالحکومت مناما سے جاری بیان میں بحرین کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ قومی سلامتی اور شہریوں کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
وزارت داخلہ کے مطابق خطے میں موجود کشیدہ سیکیورٹی صورتحال کے باعث ایران اور عراق کا سفر عارضی طور پر ممنوع قرار دیا گیا ہے، موجودہ حالات میں ان ممالک کا سفر شہریوں کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت اپنے شہریوں کی حفاظت کو اولین ترجیح دیتی ہے اور اسی لیے یہ اہم قدم اٹھایا گیا ہے۔
ایران کے پاس اب بھی بڑی تعداد میں ڈرونز موجود ہیں، امریکی وزیر خارجہ
وزارت داخلہ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ حکومتی ہدایات پر عمل کریں اور پابندی کے دوران ایران اور عراق کے غیر ضروری سفر سے مکمل گریز کریں۔
حکام کے مطابق صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے اور حالات بہتر ہونے پر فیصلے پر نظرثانی کی جا سکتی ہے۔
