پنجاب اسمبلی کے ایوان میں ارکان کیلئے جدید ٹیبلٹس انسٹال کردئیے گئے ، اگلا اجلاس پیپر لیس ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق یورپی یونین کے آئی پی 5 پروگرام کے تحت 380 ٹیبلٹس پنجاب اسمبلی کو فراہم کردئیے گئے ،ایپلی کیشن پی آئی ٹی بی نے محکمہ قانون اور اسمبلی آئی ٹی ٹیم کی مشاورت سے تیار کی۔
پنجاب اسمبلی میں کم عمر بچوں کی شادی پر پابندی کا ترمیمی بل منظور
ترجمان پنجاب اسمبلی کا کہنا ہے کہ ایپلی کیشن صرف اسمبلی کاروائی کے لئے تیار کی گئی ہے، اسمبلی کاروائی پیپر لیس کرنے سے کروڑوں روپے کی بچت ہو گی۔
فیصلے سے گرین انرجی کے تحت توانائی کی بچت بھی ہو گی۔
