9مئی پر پاک فوج کے مؤقف میں نہ کوئی تبدیلی آئی اور نہ آئے گی، ترجمان پاک فوج

ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ  پاک فوج کسی خاص گروپ، پارٹی، مذہب کو لے کر نہیں چل رہی یہ پاکستان اور اس کی ترقی کے لیے چل رہی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے پریس کانفرنس میں کہا کہ مسئلہ کشمیر کاحل کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق ناگزیر ہے،ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی جدوجہد ناقابل فراموش ہے، کشمیریوں کی ہر فورم پر حمایت جاری رکھی جائے گی،ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوم ا متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہش کے مطابق ہونا چاہیے۔

بنگلادیشی آرمی چیف کا عبوری حکومت بنانے کا اعلان

افواج پاکستان مقبوضہ کشمیر کے شہدا کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں،پاک فوج کشمیری عوام کی جدوجہد میں مکمل حمایت کا اعادہ کرتی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پر 100سے زائد آپریشن کیے جارہے ہیں، رواں سال دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف 23 ہزار 622 آپریشن کیے، حکومت کی جانب سے 2 دہشتگرد تنظیموں پر پابندی لگائی گئی ہے جب کہ ٹی ٹی پی کو خوارج الفتنہ کے نام سے نوٹیفائی کردیا گیا ہے۔

افواج پاکستان کی جانب سے خیبرپختونخوا،بلوچستان میں تعلیم کی فراہمی کیلئے جامع اقدامات کیے گئے،افواج کی خصوصی توجہ ضم شدہ اضلاع اور بلوچستان کے متاثرہ علاقوں پر ہے، گلگت بلتستان اور آزاد جموں کشمیر میں 171 اسکول تین کیڈٹ کالجز کا قیام عمل میں لایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان نے 2دہشتگرد تنظیموں پر پابندی لگائی ہے،نوٹیفکیشن کے ذریعے کالعدم ٹی ٹی پی کو فتنہ الخوارج کا نام دیاگیا، کالعدم ٹی ٹی پی کو فتنہ الخوارج کے نام سے پکارا جائے گا، یہ فتنہ ہے، ان کا اسلام اور پاکستان سے کوئی تعلق نہیں،15دن میں آپریشن کے دوران 24دہشت گردوں کوہلاک کیاگیا۔

پاکستان کیلئے جو چین کر رہا ہے، امریکا نہیں کرسکتا، وزیراعظم شہباز شریف

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ڈیرہ اسماعیل میں اہم خوارجی دہشتگرد کو مارا گیا، خوارجی دہشت گردی کی متعددوارداتوں میں ملوث تھا،دہشتگردی کے خلاف جنگ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ فوج کسی خاص گروپ، پارٹی، مذہب کو لے کر نہیں چل رہی یہ پاکستان اور اس کی ترقی کے لیے چل رہی ہے، کوئی بھی قانون کے مطابق کوئی کام دے تو کیوں اس سے پیچھے ہٹیں۔

ہم سب سمجھتے ہیں، معاشی سیکیورٹی بہت بڑا چیلنج ہے، حکومت اگر فوج کو قانون کے مطابق کام دیتی ہے تو فوج اپنا کردار ادا کرتی ہے۔افواج پاکستان نے قومی خزانے میں کئی سو ارب ٹیکس کی مد میں رقم جمع کروائے ہیں۔

پاکستان کی فوج قومی فوج ہے،فوج کے افسران اور جوان عوام سے ہی آتے ہیں،ملک کیلئے جانوں کانذرانہ دینے کاسلسلہ1947سے جاری ہے،پاکستان کو معاشی سیکیورٹی کےچیلنجز درپیش ہیں۔

ہرفوجی کی پہلی اور آخری ترجیح پاکستان ہے،کیا تنقید کی وجہ سے تعلیم و صحت کا کام کرنا چھوڑ دیں،یہاں ایک مافیا ہے جو نہیں چاہتا پاکستان کے عوام ترقی کریں،

9مئی کے حوالے سے فوج کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی،9مئی کے حوالے فوج کامؤقف واضح ہے،9مئی پر پاک فوج کے مؤقف میں نہ کوئی تبدیلی آئی اور نہ آئے گی۔

7مئی کی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس میں جومؤقف تھا وہی ہے،کوئی فیک نیوز اور جھوٹا پراپیگنڈا کرتا ہے تو فوج ضرور قانونی کارروائی کرے گی،فوج اور عوام میں خلیج پیدا کرنے والے اور فیک نیوز پر کارروائی کی جائے گی۔

جو ڈیجیٹل دہشتگرد باہر بیٹھ کرباتیں کرتے ہیں وہ بدقسمت ہیں،یہ بدقسمت ریاست اور اداروں عوام کیخلاف پراپیگنڈا کرتے ہیں،ڈیجیٹل دہشتگردوں کیخلاف پہلی دفاعی لائن قانون ہے،یہ بے ضمیر لوگ چندپیسوں کیلئے ملک،عوام اور اداروں کیخلاف بات کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران سے جو تیل آتا ہے اس کا پرمٹ فوج یا ایف سی نہیں دیتی،غیرقانونی تجارت بند کرنے کیلئےتمام ادارے کام کررہے ہیں،بلوچستان کے ایران سے متصل سرحدی علاقوں میں بنیادی سہولتوں کی کمی ہے۔

ہماری کوشش ہے کہ ایران سے پیٹرول کی اسمگلنگ جتنا ممکن ہو کم کی جائے،بلوچستان کے ایرانی سرحد سے متصل علاقوں میں بنیادی سہولتوں اور روزگار کی کمی ہے،بلوچستان کے ان علاقوں کے لوگوں کاانحصار ایران سے تجارت پر ہے۔

فوج کوشش کررہی ہے کہ غیرقانونی تجارت کوبند کیا جائے،اگر ایرانی سرحد بند کردیں تو مافیا کو فوج کیخلاف بات کرنے کاموقع ملے گا،یہ نہیں کہا جاسکتا کہ باڑلگنے کے بعد افغان سرحد پر کوئی پرندہ بھی پر نہیں مارسکتا۔

عوامی فلاح و بہبود کاکام ہم کرتے آئے ہیں اور کرتے رہیں گے،بلوچستان یکجہتی کمیٹی اور اس کی قیادت دہشتگرد تنظیموں کی پراکسی ہے،یہ بیرونی فنڈنگ اور بیانیے پر جتھے کو جمع کرکے انتشار پھیلاتے ہیں۔


متعلقہ خبریں