گورنر سندھ کی جماعت اسلامی کو گورنر ہائوس میں دھرنے کی دعوت

kamran tessori

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے جماعت اسلامی کی قیادت کو پیش کش کی ہے ہے کہ گورنر ہاؤس کے اندر دھرنا دیں میں دھرنا مظاہرین کا شام 5 بجے گورنر ہاؤس میں انتظار کروں گا۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے خلاف دھرنا کی حمایت کرتا ہوں، عوام کو مشکلات میں مبتلا کرکے ان سے انتقام مت لیں، بارش کے پیش نظر پکوڑوں کے علاوہ کھانے، پینے کا بھی بندو بست کروں گا ساتھ ہی دھرنے میں شریک نوجوانوں کے لئے مفت آئی ٹی کورسز میں داخلے کی آفر کرتا ہوں۔

معروف کامیڈین سردار کمال انتقال کر گئے

قبل ازیں امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ عوام کے حق اور مسائل کے حل کے لیے آج بدھ 31جولائی کو گورنر ہاؤس پر دھرنا دیا جائے گا، دھرنے کے شرکا مسجد خضرا صدر سے ریلی کی صورت میں گورنر ہاؤس پہنچیں گے۔


متعلقہ خبریں