ملک بھر میں مون سون کی موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ، صوابی میں 4 افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔
راولپنڈی اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں موسلادھار بارش ہوئی جس سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ،صوابی کے گوہاٹی ، ادینہ اور زیدہ گائوں میں چار افراد سیلابی ریلے میں بہہ کر جاں بحق ہو گئے۔
پنجاب میں مون سون بارشوں کا پانچواں سپیل 31 جولائی تک جاری رہنے کی پیشگوئی
راولپنڈی اسلام آباد میں مسلسل بارش کے باعث نالہ لئی میں پانی کی سطح ساڑھے 12 فٹ بلند ہو گئی۔ پانی کے بہاؤ میں اضافے کے باعث عملہ اور اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
موسلادھار سے آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر میں لوئر سیرلہ نالہ اور برنالہ بھپر گئے ، پانی گھروں اوربازاروں داخل ہو گیا، بھمبر سے رنڈیام روڈ پر کھوہی والی رابطہ پل ٹوٹ گیا۔
سیالکوٹ میں بارش سے نشیبی علاقے اور اہم سڑکیں زیر آب آ گئیں۔ نیکا پورہ، غوث پورہ، اردو بازار اور ریلوے روڈ پر بارش کا پانی جمع ہو گیا۔
افغان صوبے ننگرہار میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی ، 62 افراد جاں بحق ، سینکڑوں مکانات تباہ
محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مزید بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔ موسمیات کے مطابق کئی مقامات پر ندی نالوں میں طغیانی آنے کا بھی خدشہ ہے۔