جماعت اسلامی کو مری روڈ پر ہی 2 سے 3 روز تک دھرنا جاری رکھنے کی مشروط اجازت مل گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کی مقامی قیادت اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے۔
جماعت اسلامی ٹریفک بلاک اور امن عامہ میں خلل ڈالے بغیر احتجاج اور دھرنا دے گی، مذاکرات میں ڈی سی، سی پی او اور آر پی او راولپنڈی سمیت سینئر حکام موجود تھے۔
کارکنوں کی گرفتاریاں،رکاوٹیں :جماعت اسلامی کا پلان بی سامنے آ گیا
یاد رہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف مقامات پر دھرنے دینے کے اعلان کے بعد جماعت اسلامی نے جڑواں شہروں کے 4 مقامات پر دھرنا دے دیا۔
مہنگی بجلی اور ٹیکسوں کے خلاف جماعت اسلامی نے مری روڈ راولپنڈی، زیرو پوائنٹ اسلام آباد، چونگی نمبر 26، جبکہ راولپنڈی میں لیاقت باغ کے باہر دھرنا دے دیا۔