سندھ: آل پاکستان پرائیوٹ اسکولز فیڈریشن نے اسکولز تعطیلات میں اضافے کا فیصلہ مسترد کردیا

وفاقی نظامت تعلیمات

آل پاکستان پرائیوٹ اسکولز فیڈریشن نے اسکولز تعطیلات میں اضافے کا فیصلہ مسترد کردیا۔

صدر آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کاشف مرزا کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ کی جانب سے اسکولز تعطیلات میں اضافے کی وجہ نصابی کتابوں کی پرنٹنگ میں تاخیر ہے، فیصلہ مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تعطیلات میں اضافہ سندھ حکومت کا 517 ارب تعلیمی بجٹ برباد کرنا اور بچوں کی تعلیم کے ساتھ کھلواڑ ہے۔ صدر آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے کہا کہ سلیبس مکمل کرنا مشکل ہے، میٹرک سیشن مختصر ترین ہونے سے طلبا و اساتذہ کارکردگی اور نتائج مزید متاثر ہوں گے۔

کاشف مرزا کا کہناتھا اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، موسمیاتی تبدیلی کا حل تعطیلات بڑھانا نہیں ہے، طلبا پہلے ہی 60 روز سے زائد تعلیمی سرگرمیوں سے دور ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلی سندھ اور وزیر تعلیم فوری فیصلے پر نظرثانی کریں اور اسکولز شیڈول کے مطابق فوری کھولے جائیں۔


متعلقہ خبریں