قومی کرکٹر شاہنواز دھانی انجری کا شکار، ڈارون ٹور سے باہر

شاہنواز دھانی

پاکستان شاہینز کے فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی کمر کی تکلیف میں مبتلا ہونے کے باعث ڈارون ٹور سے باہر ہوگئے۔

آسٹریلوی شہر ڈارون میں موجود پاکستان شاہینز نے بنگلہ دیش اے کے خلاف اپنا پہلا چار روزہ میچ بڑے مارجن سے اپنے نام کیا۔ پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش اے کے درمیان دوسرا چار روزہ میچ جمعہ سے کھیلا جائے ہوگا۔

اس دوران پاکستان شاہینز کی باؤلنگ لائن اپ کو دھچکا لگا ہے جہاں شاہنواز دھانی انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔ شاہنواز دھانی پہلا میچ کھیلنے کے بعد ٹور سے باہر ہوگئے ہیں، پاکستان واپسی پر میڈیکل پینل ان کی انجری کو نوعیت کا جائزہ لے گا۔

پاکستان شاہینز کی چار روزہ میچ میں بنگلہ دیش اے کو 148رنز سے شکست

خیال رہے کہ بنگلہ دیش اے کے خلاف چار روزہ میچز میں شاہنواز دھانی نے پہلی اننگز میں 1 اور دوسری اننگز میں 3 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

دوسری طرف پاکستان شاہینز ڈارون میں دو ون ڈے میچز اور ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی حصہ لے گی۔ آل راؤنڈر مبصر خان اور فاسٹ باؤلر خرم شہزاد بھی  ون ڈے میچوں میں سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔


متعلقہ خبریں