وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف پر پابندی کا فیصلہ موخر نہیں ہوا۔
ہم نیوز کے پروگرام ’’فیصلہ آپ کا‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کابینہ میں وہ چیز آتی ہے جس پر حتمی مشاورت ہوگئی ہو،پی ٹی آئی پر پابندی کیلئے ثبوت اور شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں۔
دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست جاری
تحریک انصاف پر پابندی کیلئے اتحادیوں اور قانونی ماہرین سے مشاورت ہورہی ہے،پی ٹی آئی پر پابندی کا معاملہ ہم نے کبھی کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں رکھا ہی نہیں تھا،وفاقی کابینہ اجلاس کا ایجنڈا کلیئر تھا جو2دن پہلے ہی آگیا تھا۔
وزیرقانون نے بھی کہا کہ تحریک انصاف پر پابندی کیلئے سنجیدگی سے غور ہو رہا ،صدر مملکت آصف علی زرداری کی طرف سے بھی حوصلہ افزا رسپانس ہے،صدر مملکت سے جب بھی میٹنگ ہوئی ہے ان کی طرف سے مکمل حمایت کااظہار کیا گیا۔
تربت اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
ہم چاہتے ہیں کہ تحریک انصاف پر پابندی کیلئے قانونی طور پر مکمل تیاری کی جائے،اصولی فیصلہ ہوجائے تو اس کواعلان کرنے میں کوئی حرج نہیں،ہماری لیگل ٹیم پیپلزپارٹی کی لیگل ٹیم کے ساتھ رابطے میں ہے۔
پی ٹی آئی پر پابندی کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے ساتھ کوئی ڈیڈ لاک نہیں،مستقبل قریب میں پی ٹی آئی پر پابندی کا بالکل امکان ہے،کسی کو شک نہیں کہ پی ٹی آئی دہشتگرد جماعت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف نے 9مئی کواداروں پر حملے کئے، ڈیجیٹل دہشتگردی بھی کی،آج تک کسی نے معاشرے کو تقسیم نہیں کیا جتنا انہوں نے کیا،انہوں نے دہشتگردوں کو دوبارہ پاکستان میں بسایا ہے۔
محکمہ کالجز کا کراچی سمیت سندھ بھر میں تعطیلات میں اضافے کا اعلان
سائفر کا لہرانا اورپھر کہنا کہ اس کے ساتھ کھیلنا ہے،یہ تمام باتیں ریکارڈ پر ہیں،پی ٹی آئی اور پاکستان ساتھ نہیں چل سکتے،یہ وہ شخص ہے جس کی تینوں بہنیں کورکمانڈر ہائوس کے باہر تھیں۔
کچھ سہولت کاری اور گڈ ٹوسی یو کی باقیات بھی ہیں،فارن فنڈنگ کا کیس فیلڈ کے اندر ہے،پی ٹی آئی پر پابندی کیلئے قانونی طور پر بھی بہت ثبوت ہیں،ملٹری کورٹس میں میرٹ پر کیسز گئے ہیں۔
ہماری تو ایسی کوئی میٹنگ نہیں ہوتی جس میں کہا جائے اے سی بند کردو،ہرقانون کے تحت عدالتیں بنتی ہیں،پیکا کا قانون ہے ،پیکا کی عدالتیں بنیں گی،عدالتیں کابینہ کی منظوری سے ہی قائم ہوتی ہیں۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں
اسپیشل لا کے تحت اسپیشل عدالتیں بنتی ہیں،پیکا عدالتوں سے متعلق فیصلہ ایک دو دن میں سامنے آجائے گا،وزیرقانون پیکا عدالتوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیں گے۔