پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود نے طلبا کو خوشخبری سناتے ہوئے کہاہے کہ اس سال ڈیڑھ لاکھ لیپ ٹاپ پرائم یوتھ پروگرام میں لا رہے ہیں،حکومت پاکستان ای سپورٹس کی پہلی فیڈریشن بنانے پر کام کر رہی ہے، پرائم منسٹر یوتھ پروگرام سے نوجوان اپنا مستقبل محفوظ بنا سکتے ہیں۔
وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائےنوجواناں رانا مشہود نے کہا کہ ہم ملک کےنوجوانوں کی بہتری کیلئے اقدامات کررہے ہیں،پرائم منسٹر پروگرام کے تحت نوجوانوں کی مالی معاونت بھی کی جارہی ہے۔
رانا مشہود نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شہبازشریف جب وزیراعلیٰ تھے تب بھی نوجوانوں کیلئے مختلف پروگرامز لائے تھے اور آج نوجوان پی ایم یوتھ پروگرام سے اپنے مستقبل کو محفوظ بناسکتے ہیں۔اگر کوئی کاروبار کرنا چاہتا ہے تو اس کیلئے وزیراعظم یوتھ پروگرام ہے۔
ڈالر ، ریال مہنگا، دیگر کرنسیاں سستی ہو گئیں
انہوں نے کہا کہ آج پاکستان میں میرٹ کی بنیاد پر بچوں اوربچیوں کو موقع دیا جا رہا ہے۔ کراچی یونیورسٹی میں پہلی فٹبال اکیڈمی اسٹیٹ آف دی آرٹ کا قیام اگلے چند ماہ میں مکمل ہوگا۔ وزیراعظم اسپورٹس ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع ہونے جا رہا ہے، 10کھیلوں کی اکیڈمیزکا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔
رانا مشہود نے مزید کہا کہ نئے ٹیلنٹ کو تربیت اور مواقعے فراہم کر کے پاکستان کا نام روشن کیا جائے گا، آنےوالے وقت میں ایک بار پھر کھیلوں کے میدان آبادنظر آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں لیپ ٹاپ اسکیم، دانش اسکولز بنائے، پنجاب حکومت انڈومینڈ فنڈ بنایا،پنجاب کے ماڈل سکولوں کا مقابلہ دنیا کے سکولوں سے ہے،پنجاب حکومت انڈومینڈ فنڈ کو اب حکومت انڈومینڈ فنڈ بنا دیا،پورے پاکستان میں دانش سکول بنانے جارہے ہیں،اس سال ڈیڑھ لاکھ لیپ ٹاپ پرائم یوتھ پروگرام میں لا رہے ہیں، سپورٹس ایک انڈسٹری کا درجہ پا چکی ہے۔
رانامشہود کا کہناتھا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ تو بے تحاشہ ہے ان کو پلیٹ فارم کی ضرورت ہے،حکومت پاکستان ای سپورٹس کی پہلی فیڈریشن بنانے پر کام کر رہی ہے،اس سال دس سپورٹس اکیڈمیز بنا رہے ہیں،ہر سپورٹس کی علیحدہ علیحدہ اکیڈمی ہوگی،پاکستان سیف گیمز کی میزبانی کرنے جا رہا ہے،حکومتوں کا کام نوجوان کو پلیٹ فارم دینا ہوتا ہے،جہاں تعلیم پر اتنا خرچ کرتے ہیں،اسکلڈ لیبر دنیا کی ڈیمانڈ ہے۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران رانا مشہود کا کہناتھا کہ اُس وقت کے وزیرخزانہ نے کہا پاکستان دیوالیہ ہونہیں رہاہوگیاہے، اگر پاکستان دیوالیہ ہوجاتا تو پیٹرول 1200 روپے فی لیٹرہوجاتا،بجلی کا یونٹ چار سو روپے کاہوتا،گزشتہ 6سال میں ہائرایجوکیشن کو پیسہ کیوں نہیں دیاگیا،میاں صاحب کوکیوں نا اہل کیاگیا؟، سودن کے اندر ہائر ایجوکیشن کیفنڈز پرکٹ لگ رہاتھا۔
پی ٹی آئی پر پابندی، معاملے کو سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں، اعظم تارڑ
انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے منع کیا ایک پیسہ نہیں کاٹیں گے،اگلے سالوں میں جوہماری کمٹمنٹ رہی ہے وہ پوری ہوتی رہیں گی،سب سے بڑا کٹ تعلیم پر لگا،مہنگائی چار سال کی کم ترین سطح پر ہے۔
رانا مشہود نے کہا کہ آج کا نوجوان خوشحالی اور بہتر مستقبل چاہتا ہے، ملک کے نوجوانوں کی بہتری کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 10 کھیلوں کی اکیڈمیز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے، نوازشریف کو جھوٹے مقدمے میں نااہل کر دیا گیا، گزشتہ 6 برسوں میں ہائرایجوکیشن کو پیسہ نہ دینے پر کیا کسی نے آواز اٹھائی؟۔
رانا مشہود کا کہنا تھا کہ ہمیں احساس ہے عوام بجلی کے بلوں سے تنگ ہیں، عدالت نے کہا جماعتوں کے عسکری ونگز پر پابندی ہونی چاہئے، سیاست کی آڑمیں دہشت گردی کی اجازت نہیں دی جاسکتی، پی ٹی آئی نومئی واقعات پر پہلے معافی مانگے۔