بانی پی ٹی آئی سمیت ہم سب محب وطن ہیں ، عمر ایوب

umer ayoub

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نےکہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سمیت ہم سب محب وطن ہیں، پاکستان کے 3کروڑ عوام نے پی ٹی آئی کو کامیاب کرایا ہے۔ 500ارب روپے کا پیٹرول ایران سے اسمگل ہو کے پاکستان آتا ہے۔

عمر ایوب نےبیرسٹر گوہر اور اسد قیصر کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اگر کاروبار نہیں چلے گا تو ملک ترقی نہیں کرے گا، ہمارے دور میں معیشت کی گروتھ ریٹ 6 فیصد سے زیادہ تھی، اس سال گروتھ ریٹ نہ ہونے کے برابر ہے۔

ڈالرکی قیمت میں معمولی اضافہ

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی گئی، بانی پی ٹی آئی سمیت ہم سب محب وطن ہیں ، پاکستان کے 3کروڑ عوام نے پی ٹی آئی کو کامیاب کرایا ہے۔آج ہم سب پر انسداد دہشت گردی عدالت کے پرچے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں محسن نقوی کے دور میں ساڑھے 400ارب روپے کی گندم خریدی گئی ، کسانوں سے گندم نہیں خریدی گئی اور باہر سے برآمد کی گئی ، 450 ارب روپے کی انکوائری کرائیں ۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ہمیں بتایا جائے پیٹرول کیسے اسمگل ہوتا ہے ، 500ارب روپے کا پیٹرول ایران سے اسمگل ہو کے پاکستان آتا ہے ، ایک ایک ٹرک پر 30 سے 35 لاکھ روپے دیا جاتا ہے ۔

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والے صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

انکا مزید کہنا تھا کیا پیٹرول رات کو کوئی اور مخلوق آ کر اسمگلنگ کرتی ہے ، اسمگلنگ کرنے والوں کو ٹارگٹ کیا جائے ، ان کی پالیسیز کی وجہ سے معیشت کے پرخچے اڑا دئیے گئے ۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp