190 ملین پائونڈ ریفرنس ، پی ٹی آئی نے بند لفافے کے ایجنڈے پر منظوری کیلئے اصرار کیا ، پرویز خٹک

پرویز خٹک

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک اور زبیدہ جلال کے بیان پر جرح مکمل کر لی گئی، ریفرنس میں مزید ایک گواہ کا بیان قلمبند کر لیا گیا۔

پرویز خٹک نے عدالت میں دیئے گئے بیان میں ترمیم کی درخواست دیتے ہوئے کہا کہ آپ درخواست دائر کر دیں پھر اس معاملے کو دیکھ لیں گے۔

توشہ خانہ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی وکلاء کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔

پرویز خٹک نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے اصرار پر کابینہ نے بغیر پڑھے اضافی ایجنڈے کی منظوری دی، بانی پی ٹی آئی نے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل سے متعلق بات اور بحث کرنے سے منع کیا تھا۔

190 ملین پائونڈ ریفرنس میں پرویز خٹک کی گواہی پر افسوس ہوا ، علی محمد خان

پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے بند لفافے کے ایجنڈے پر منظوری کے لیے اصرار کیا۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں
WhatsApp