بنوں واقعات پر جرگے نے مسئلے کے پرامن حل کیلئے 16 نکاتی ایجنڈا پیش کر دیا۔
جرگے نے اپیل کی ہے کہ عوام منتخب نمائندوں، انتظامیہ، پولیس اور سکیورٹی اداروں پر اعتماد رکھیں اور کسی ریاست دشمن کو ایسے حساس حالات سے فائدہ اٹھانے کی اجازت نہ دیں۔
خیبر پختونخوا حکومت کا بنوں واقعے کی شفاف تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے کا اعلان
دوسری جانب بنوں میں حالات معمول پر آ گئے، کاروبار اور ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہیں۔ شہر اور گردونواح میں موبائل سروس بحال کر دی گئی ہے۔ تاہم پولیس لائن چوک پر دھرنا بھی جاری ہے۔