مکہ مکرمہ: وسیم اکرم حج کی سعادت کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں۔ جہاں مناسک حج کی ادائیگی کے دوران ان کی جمرات میں شیطان کو کنکریاں مارنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔
وسیم اکرم فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں۔ جہاں انہوں نے مناسک حج ادا کیے۔
سوشل میڈیا پر وسیم اکرم کی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں منیٰ کے علاقے جمرات میں شیطان کو کنکریاں مارتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں وسیم اکرم اپنے مخصوص باؤلنگ اسٹائل کے انداز میں کنکریاں مارتے اور بعد ازاں خوشی کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں۔ جسے صارفین کی جانب سے دلچسپ انداز میں شیئر کیا جا رہا ہے۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ وسیم اکرم سمیت مختلف سابق کرکٹرز اور شوبز شخصیات نے رواں برس حج کی سعادت حاصل کی ہے اور مناسک حج کی ادائیگی کے لیے مقدس مقامات پر موجود ہیں۔
