پاکستان پیپلز پارٹی نے مخصوص نشستوں والے معاملے پر سپریم کورٹ میں نظر ثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی سینئر قیادت کے درمیان گزشتہ روز ملاقات ہوئی تھی جس میں طے ہو اکہ پیپلزپارٹی بھی سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے حوالے سے 12 جولائی کے فیصلے پر نظرثانی کے لئے اپیل دائر کرے گی۔
الیکشن کمیشن کا مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کا فیصلہ
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے اپیل تیار کرنے کے لئے سینیٹرفاروق نائیک کو ہدایات دی ہیں، غالب امکان یہ ہے کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے یہ اپیل آئندہ ہفتے سپریم کورٹ میں دائر کی جائے گی۔
پاکستان پیپلزپارٹی اس اپیل میں سپریم کورٹ سے استدعا کرے گی کہ عدالت اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے۔