اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

عام تعطیل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو کاروبارکا تاریخی مثبت اختتام ہوا جس کے بعد انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس ساڑھے 81 ہزار کی سطح عبور کر گیا۔ انڈیکس میں 684 پوائنٹس کا اضافے سے 81 ہزار 839 پر آ گیا۔100انڈیکس میں اعشاریہ 84 فیصد تک اضافےسےبند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، انڈیکس میں 67 پوائنٹس کا اضافہ

انڈیکس میں ٹریڈنگ کےدوران بلندترین سطح 81 ہزار909 پوائنٹس ریکارڈکی گئی۔ 15 جولائی کو 100 انڈیکس 1211 پوائنٹس اضافے کے بعد 81 ہزار 156 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر بہتر ہو گئی ہے ، کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 11 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 278 روپے پر آ گئی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں