محکمہ موسمیات نے دو دن ملک کے مختلف حصوں میں موسلا دھار بارشیں ہونے کا انتباہ جاری کر دیا۔
انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 18 اور19 جولائی کے دوران موسلا دھار بارش سے خیبرپختونخوا،مری، گلیات، کشمیر اور کوہ سلیمان کے مقامی ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے / طغیانی کاخدشہ ہے۔
اس دوران خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔ موسلا دھار بارش کے باعث بالائی /وسطی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈ نگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
آج خیبر پختونخوا، کشمیر،خطہ پوٹھوہار، اسلام آ باد اور شمال مشرقی پنجاب میں اکثر مقامات پرتیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ گلگت بلتستان،وسطی /جنوبی پنجاب،جنوب مشرقی/زیریں سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پرتیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
ٹورنٹو میں بارش ، 1941 کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
اسلام آباد اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش ہونے کی بھی توقع ہے۔
مری، گلیات، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ اور نارووال میں اکثر مقامات پرآندھی/جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے جبکہ ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، اوکاڑہ، پاکپتن، قصور، خوشاب، سرگودھا، لیہ، بھکر، میانوالی، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، ملتان، خانیوال، مظفر گڑھ،کوٹ ادو اور راجن پور میں چند مقامات پر تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، باجوڑ، مہمند، خیبر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، صوابی، مردان، چارسدہ، ہنگو، کرم،کرک، وزیرستان، بنوں، لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
افغان صوبے ننگرہار میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی ، 62 افراد جاں بحق ، سینکڑوں مکانات تباہ
ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، شیرانی،کوہلو، ہرنائی، لورالائی، نصیر آباد، جعفر آباد، جھل مگسی، ڈیرہ بگٹی، سبی، خضدار، قلات، کوئٹہ، زیارت، مستونگ میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش ہونے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ بلوچستان کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورمرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم شام/رات کے دوران تھرپارکر، عمرکوٹ، مٹھی، میرپور خاص، سانگھڑ، شہید بینظیر آباد، دادو، بدین، ٹھٹھہ، کراچی، حیدر آباد اورسجاول میں چند مقامات پر تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
آج کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ا برآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔
خیبرپختونخوا میں طوفانی بارش سے ہونے والے نقصان کی پی ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کی ہے، پی ڈی ایم اے کے مطابق چارسدہ کے علاقے شبقدر میں شدید طوفان اور آندھی کے باعث چھتیں اور دیواریں گرنے سے دو افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔
جاں بحق ہونیوالوں میں ایک خاتون اور ایک نوجوان شامل ہے، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ا سپتال شبقدر منتقل کردیا گیا۔بارشوں سے دو مکانات کو جزوی نقصان پہنچا،پی ڈی ایم اے کے مطابق متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں 20سے21جولائی کو بارش ہونے کا امکان ہے، بلوچستان،پنجاب اور خیبرپختونخوا میں اگلے 2تین روز میں تیز بارشوں کا امکان ہے۔
سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں جولائی کے آخری ہفتے میں تیز بارشوں کا اسپیل ہوگا،پنجاب میں زیادہ بارشوں کا امکان ہے،اسلام آباد اور لاہور میں وقفے وقفے سے بارش کاسلسلہ جاری رہے گا۔