پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کارکن صنم جاوید کو رہائی کے بعد ایک بار پھر اسلام آباد پولیس نے گرفتار کرلیا۔
صنم جاوید کے وکیل میاں علی اشفاق نے ایکس پراپنی پوسٹ میں صنم جاوید کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ ہم نے بغیر مزاحمت اسے (صنم جاوید) کو پولیس کے حوالے کیا،یہی قانون کا احترام کرنے والوں کا رویہ ہونا چاہیے اور یہی ہم نے کیا۔
سولر پینلز، بیٹریوں اور انورٹر کی قیمتوں میں بڑی کمی
تاہم میاں علی اشفاق نے اپنی پوسٹ میں واضح نہیں کیا کہ صنم جاوید کو کس مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اتوار کو ہی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آبادنے ایف آئی اے کے کیس میں صنم جاوید کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرکے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

