چور کی جگہ چوکیدار کو ووٹ دیں ، بابر اعوان

بابر اعوان (babar awan)

فیصل آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ 70سال میں پاکستان پہلی بار فیصلہ کن تاریخ لکھنے جا رہا ہے۔ انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ اس بارچورکی جگہ چوکیدار کو ووٹ دیں۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ  پانچ سال بعد حلقے میں پہنچنے پرانتخابی امیدواروں کا جوتوں سے استقبال کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اس چیز کا قائل تو نہیں ہوں لیکن یہ عوامی جذبات ہیں۔

سابق وفاقی وزیرقانون بابراعوان ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس لاناچاہتےہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 2018 کے انتخابات میں تعلیم یافتہ ووٹرز فیصلہ کریں گے۔

پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان ایڈوکیٹ نے کہا کہ پنجاب میں سریے کا جنگل بن گیا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ منصوبوں کی تحقیقات کی جائیں۔

سابق وزیراعظم نوازشریف پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سمدھی نے پاکستانی عوام پر پٹرول کا بوجھ ڈالا جو سپریم کورٹ نےپکڑا۔ ممتاز قانون دان نے دعویٰ کیا کہ ان کےکچھ لوگ ایسےبھی ہیں جو35/35  پلاٹوں کےمالک بن گئے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابراعون کا کہنا تھا کہ جس دن یہ پروٹوکول کے بغیر نکلیں گےاس دن انہیں پتا چلے گا استقبال کیا ہوتا ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں