کوئٹہ میں اختر آباد مغربی بائی پاس پر سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 4 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا جہاں ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ، دھماکے سے 2 گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔
راولپنڈی کے علاقے وارث خان میں گھر کے اندر گیس لیکیج دھماکا ، 7 افراد زخمی
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد مغربی بائی پاس کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔ سی ٹی ڈی اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر موقع سے شواہد اکھٹے کئے۔