پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلہ دیش کے خلاف چار روزہ میچز کے لیے صاحبزادہ فرحان کو پاکستان شاہینز کی قیادت سونپ دی۔
پی سی بی کے مطابق صاحبزادہ فرحان کی قیادت میں پاکستان شاہینز کا 15 رکنی اسکواڈ ہفتے کی صبح براستہ دبئی آسٹریلیا روانہ ہوگا۔ پاکستان بنگلہ دیش اے کیخلاف دو چار روزہ اور ایک ون ڈے میچ کھیلے گا۔
پاکستان شاہینز اس دوران آسٹریلوی کلب ‘ناردرن ٹیرٹری’ کے خلاف بھی ون ڈے میچ کھیلیں گے۔ تمام میچز آسٹریلوی شہر ڈارون میں کھیلیں جائیں گے۔
چیمپئن شپ آف لیجنڈز، پاکستان کا مقابلہ ویسٹ انڈیز سے، بھارت آسٹریلیا سے ٹکرائے گا
پاکستان شاہینز کے اسکواڈ میں کپتان صاحبزادہ فرحان، حسیب اللّٰہ، قاسم اکرم، محمد عرفان خان، محمد علی اور کامران غلام شامل ہیں۔ کاشف علی، خرم شہزاد، مہران ممتاز، محمد حریرہ، مبصر خان، عمیر بن یوسف، شاہنواز دھانی، طیب طاہر اور عمر امین بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔