خیبر پختونخوا حکومت کا عوام کو مفت سولر پینل اور انورٹر پنکھے دینے کا اعلان

muzamil aslam

خیبر پختونخوا حکومت نے غریب گھرانوں کو دو کلو واٹ تک کا مفت سولر پینلز، اس کے ساتھ تاریں اور انورٹر پنکھے دینے کا اعلان کر دیا۔

مشیرخزانہ کے پی حکومت مزمل اسلم نے غیرملکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت غریب گھرانوں کومفت سولرپینل دے گی، اس کے ساتھ تاریں اور انورٹر پنکھے بھی بطور پیکج دیے جائیں گے۔

ڈالر مہنگا ، دیگر کرنسیوں کی قیمت میں بھی اضافہ

انہوں نے کہا کہ ہم نے خیبرپختونخوا میں 90 سے زائد بجلی گھر بنائے، 6 سے7روپےفی یونٹ بجلی پیدا کر رہےہیں اور واپڈاصارفین تک بجلی پہنچانے کیلئے 27 روپے فی یونٹ مانگ رہا ہے۔

مشیرخزانہ خیبر پختونحوانے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ غریب عوام کی مشکلات میں کمی لائیں اور ان کیلئے آسانیاں پیدا کریں۔ انہوں نے بتایا کہ صارفین تک بجلی پہنچانے کیلئے اپنی ٹرانسمیشن اپنی لائن ڈالیں گے۔


متعلقہ خبریں