ادویات کی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ادویات Medicine

ملک میں ادویات کی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر 23 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق ملک میں ادویات کی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر23.33 فیصد جبکہ مئی کے مقابلے جون میں1.59 فیصد اضافہ ہوا۔مئی کے مقابلے جون میں ادویات کی قیمتیں تقریباً 2 فیصد مہنگی ہوئیں، جون میں ڈاکٹر کلینک کی فیسوں میں سالانہ بنیادوں پر 9 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ میڈیکل ٹیسٹ کی فیسوں میں سالانہ بنیادوں پر 15فیصد اور اسپتالوں کی سہولیات میں 14فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔جون میں ڈینٹل سروسز سالانہ بنیادوں پر5.99 فیصد مہنگی ہوگئیں،مئی کے مقابلے جون میں میڈیکل ٹیسٹ 0.88 فیصد مہنگے ہوگئے۔

ادویات میں استعمال ہونے والے خام مال اور درآمدی اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد

دستاویز کے مطابق اسپتالوں کی سہولیات سالانہ بنیادوں پر 14.16 فیصد مہنگی ہوگئیں، مئی کے مقابلے جون میں اسپتال کی سروسز 0.92 فیصد مہنگی ہوئیں۔


متعلقہ خبریں