بارباڈوس: بھارتی کرکٹ ٹیم 3 دن بعد خصوصی طیارے سے وطن واپس روانہ

بارباڈوس

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی فاتح بھارتی ٹیم بارباڈوس سے خصوصی طیارے پر بھارت کے لیے روانہ ہو گئی۔

سوشل میڈیا پر بھارتی کرکٹ ٹیم کو بارباڈوس سے خصوصی پرواز کے ذریعے وطن واپسی کی ویڈیو وائرل ہوئی۔ ویڈیو میں رات کے اندھیرے میں ایئر انڈیا کے طیارے پر بھارتی ٹیم کو سوار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اںڈین کرکٹ ٹیم کل صبح دہلی پہنچے گی۔ بھارتی ٹیم کے ساتھ 20 سے زائد صحافی بھی طیارے سے وطن واپس آرہے ہیں۔ بھارتی ٹیم براستہ دبئی دلی ایئرپورٹ پہنچے گی۔

بَس نکل گئی، تسکین احمد سوتے رہ گئے، بھارت بنگلہ دیش ورلڈکپ میچ کا عجیب واقعہ

خیال رہے کہ بھارتی ٹیم فائنل کھیلنے کے بعد سمندری طوفان کے باعث ایئرپورٹ کی بندش کی وجہ سے بارباڈوس میں پھنس گئی تھی۔ بارباڈوس ایئرپورٹ سمندری طوفان کے پیشِ نظر بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

ہنگامی صورتحال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ نے اپنی فاتح ٹیم کے لیے خصوصی طیارے کا انتظام کیا تھا۔


متعلقہ خبریں