کراچی، 1988 میں میٹرک فیل امیدوار کو 2024 میں پاس کردیا گیا

کراچی

1988 میں میٹرک میں فیل کراچی کے شہری کو 2024 میں پاس کر دیا گیا۔

دستاویزات کے مطابق میٹرک بورڈ کے ریکارڈ میں طالب علم فیل ہوا ہے جبکہ ڈگری میں اسے پاس دکھایا گیا ہے۔ فیل طلبا کو سیکریٹری میٹرک نوید گجر کے دستخط سے ڈگری جاری کی گئی ہے۔

اس حوالے سے خود نوید گجر کا کہنا ہے کہ امیدوار کو میٹرک پاس کا جعلی سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا، میرا کوئی تعلق نہیں۔

میٹرک کے امتحانات میں بدنظمی عروج پر پہنچ گئی

خیال رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینیئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے رواں سال میٹرک نتائج پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ کراچی کے 4 لاکھ طلبا میں سے 45 فیصد کو فیل کردیا گیا۔

فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ اندرونِ سندھ میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ پاس کرنے والوں کی تعداد 80 فیصد ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں