غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ، صوابی میں شٹر ڈائون اور پہیہ جام ہڑتال

ہڑتال

بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف صوابی میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی گئٰی۔

گرمی کے ستائے شہریوں نے گھروں سے باہر نکل کر شہر کے کاروباری مراکز اور اہم شاہراہیں بند کر دیں۔

مظاہرین کارخانو چوک، ٹوپی، زیدہ سٹی، شیوہ اڈہ، امن چوک اور دیگر مقامات پر جمع ہو گئے اور رکاوٹیں کھڑی کر کے روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔

جماعت اسلامی کا لوڈشیڈنگ اور اضافی بلوں کیخلاف احتجاج کا اعلان

ایکشن کمیٹی کے صدر ندیم شاہ نے کہا کہ تربیلا ڈیم صوابی میں واقع ہے اور پانی سے بجلی پیدا کر رہا ہے لیکن حکومت ہمیں بجلی پانی کے نرخ پر دینے کے بجائے تیل کے نرخ پر دے رہی ہے ، 12، 12 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ برداشت نہیں کریں گے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں