بھارت میں دانتوں والے انوکھے بچے کی پیدائش


نئی دہلی: بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے شہر جمشید پور میں دانتوں والے ایک انوکھے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بچے نے پیدائش کے بعد جیسے ہی رونا شروع کیا اسپتال کا عملہ اسے دیکھ کر حیران رہ گیا۔ کیونکہ اس کے دو دانت پیدائش سے قبل ہی نکل چکے تھے۔

بچے کے دانت دیکھ کر ڈاکٹروں نے کہا کہ اس کا آپریشن کرنا پڑے گا۔ بچے کو فوری طور پر آپریشن تھیٹر لے جایا گیا۔ جس کے بعد سرجری کے ذریعے نومولود بچے کے دونوں دانت نکال دیے گئے۔

بچے کا آپریشن کرنے والے ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ ایسے کیسز بہت کم ہوتے ہیں اور بہت کم بچوں میں پیدائش کے وقت دانت ہوتے ہیں۔ ایسی صورت میں بچے کے دانت نکالے جاتے ہیں تاکہ ماں کو دودھ پلانے کے دوران کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

بچے کے اہلخانہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنی زندگی میں پہلی بار اس طرح کا کیس دیکھ رہے ہیں۔ ہم بچے کے دانت دیکھ کر ڈر گئے تھے پھر ڈاکٹروں نے ہمیں سمجھایا کہ بچہ یقینا منفرد ہے لیکن پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں ہے۔ اس کے دانت سرجری کے ذریعے نکالے جائیں گے۔ اس کے بعد بچے کے دونوں دانت سرجری سے نکال دیئے گئے۔

اہلخانہ کے مطابق ڈاکٹر نے کہا کہ پیدائشی دانت وہ دانت ہیں جو بچے کی پیدائش کے وقت ہوتے ہیں۔ اس مدت کے دوران، دانت اکثر مکمل طور پر تیار نہیں ہوتے، ان کی جڑیں کمزور ہوتی ہیں، پیدائشی دانت نایاب ہیں۔ ایسے نوزائیدہ بچے نارمل نہیں ہوتے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں