صدر مملکت نے سپریم کورٹ میں تین ججز کی تقرری کی منظوری دیدی


صدر مملکت نے سپریم کورٹ میں  تین ججز کی تقرری کی منظوری دے دی۔

جسٹس عقیل احمد عباسی، جسٹس ملک شہزاد احمد خان، جسٹس شاہد بلال حسن کو سپریم کورٹ کا جج تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

فنانس بل 2024 :مجموعی طور پر 128 سفارشات پیش

صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا،جوڈیشل کمیشن نے تینوں ججز کی تقرری کی سفارش کی تھی۔

علاوہ ازیں صدر مملکت نے سندھ ہائیکورٹ کے سینیئر ترین جج جسٹس شفیع صدیقی کو قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورت تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:ایک ہی دن میں 2 ہیٹ ٹرکس

سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عقیل عباسی کی سپریم کورٹ میں تقرری کے باعث عہدہ خالی ہوا تھا،جسٹس شفیع صدیقی مستقل چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی تقرری تک قائم مقام چیف جسٹس تعینات رہیں گے۔

اس کے علاوہ جسٹس شجاعت علی خان قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تعینات کردئیے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں