اسلام آباد: چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ نون لیگ پاکستان کو تحفے میں گرتی ہوئی ساکھ دے کر گئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ملک میں ریکارڈ مالیاتی، کرنٹ اکاؤَنٹ خسارے وہ تحائف ہیں جو ن لیگ نے عوام کو دیے۔
نون لیگ پاکستان کو ریکارڈ مالیاتی خسارے، ریکارڈ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے، زرمبادلہ کے کم ترین ذخائر، بلند ترین گردشی قرضے، ریاستی کمپنیوں میں نقصان کی بلند ترین شرح، قرضوں کی بلحاظ جی ڈی پی 70 فیصد جیسی بلند ترین شرح اور گرتی ہوئی ساکھ جیسے تحفے دیکر چلی گئی۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 22, 2018
چئیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ زرمبادلہ کے کم ترین ذخائراور بلند ترین گردشی قرضے جیسے تحفے بھی نون لیگ نے ہی دیے ہیں جبکہ ریاستی کمپنیوں میں نقصان کی بلند ترین شرح اور قرضوں کی بہ لحاظ مجموعی ملکی پیداوار(جی ڈی پی) کی 70 فی صد جیسی شرح بھی مسلم لیگ نون کا ہی تحفہ ہے۔