وزیراعلی خیبر پختونخوادھمکیوں کی بجائے تھوڑی محنت کرکے کوڑا تواٹھا لیں، عظمی بخاری

عظمی بخاری uzma bukhari

وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا پھردھمکیاں دے رہے ہیں،تھوڑی محنت کرکے پہلے کورڑا تو اٹھا لیں۔

لاہور میں عظمی بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دھمکی وزیراعلی پھردھمکیاں دے رہے ہیں، علی امین گنڈاپور پہلے کوڑا تو اٹھا لیں، یہ لاہور آجائیں ہم انہیں بتائیں گے کہ کوڑا کیسے اٹھاتے ہیں، یہ عید کے دن بھی نفرت اور انتشار پھیلانے سے باز نہیں آتے، یہ گرڈ سٹیشن پر قبضے کرتے ہیں،ان کی دہشت گردی اور قبضے کرنے کی عادت جاتی نہیں۔

عید کے تینوں روز عوامی خدمت کا ایک نیا ریکارڈ بنایا،مریم نواز

عظمی بخاری نے کہا کسی صوبے میں بھی پنجاب کی طرح انتظام نہیں تھا، وزیراعلی پنجاب عید والے دن بھی کام کرتی رہیں، انہوں نے ستھرا پنجاب مہم کو خود مانیٹر کیا، وزیراعلی خیبرپختونخوا نے صفائی مہم کو مانیٹر کرنے کی بجائے دھمکیاں دیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا عیدالاضحی پر صفائی کے بہترین انتظامات کئے گئے، شاہراہوں کو صفائی کے بعد عرق گلاب اور فینائل ملے پانی سے دھویا گیا۔ عید سے قبل ویسٹ مینجمنٹ نے 32لاکھ بیگز لوگوں کے گھروں میں پہنچائے۔

وزیراعلی ٰخیبرپختونخواکی وزیرداخلہ کوگرڈاسٹیشنز کی حفاظت اورتحفظ کی یقین دہانی

ان کا کہنا تھا کہ ا س مقصد کے لیے سیف سٹی کیمرہ بھی استعمال کیا گیا، ویسٹ مینجمنٹ کے عملے کو بھی عیدی اور کیش دیے گئے، پنجاب میں مویشی چوری ہونیکا کوئی ایک واقعہ رپورٹ نہیں ہوا۔


متعلقہ خبریں