ایران کے صوبے خراسان میں زلزلہ ، 4 افراد جاں بحق ، سینکڑوں زخمی ، درجنوں مکانات تباہ

ایران

ایران کے صوبے خراسان میں زلزلے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 120 زخمی ہو گئے۔

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے صوبے خراسان میں زلزلے سے کاشمر شہر میں درجنوں گھر بھی تباہ ہو گئے، زلزلے کے جھٹکے افغانستان میں بھی محسوس کئے گئے ہیں۔

تائیوان میں پھر 6.3 شدت کا زلزلہ ، دارالحکومت تائی پے کی عمارتیں لرز گئیں

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز ہوزستان کا شہر مشراگہ اور زیرِ زمین گہرائی 16 کلومیٹر تھی۔

مقامی حکام نے بتایا کہ کم از کم 4 افراد جاں بحق جبکہ 120 سے زائد افراد زخمی ہیں ، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ،زلزلے کے نتیجے میں بجلی ، پانی اور گیس کی فراہمی کا سلسلہ منقطع ہو گیا۔

ژوب میں 4.8 شدت کا زلزلہ ، لوگوں میں خوف و ہراس

بے گھر ہونے والے ہزاروں شہریوں نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب خیموں میں گزاری۔ زلزلے کے درجنوں آفٹر شاکس کے بعد لوگوں کی ایک بڑی تعداد سڑکوں اور پارکوں میں سوئی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں