اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج ، پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طاہر سمیت کئی کارکنوں کیخلاف مقدمہ ، 5 گرفتار

تحریک انصاف

اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کرنے پر راولپنڈی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رہنما سیمابیہ طاہر سمیت متعدد کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس کی مدعیت میں درج مقدمے میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی، پولیس مزاحمت ، پولیس اہلکار کی وردی پھاڑنے اور شاہراہ عام کو بند کرنے کی دفعات لگائی گئی ہیں۔

نامناسب رویہ ، وفاقی سیکرٹری ٹیلی کام کمرہ عدالت سے گرفتار ، اڈیالہ جیل منتقل

پولیس نے 6 کارکنان عاقل خان، ملک بدر فرحان، زبیر حسین، نعمان طارق، نوید اختر اور مقصود ذوالفقار کو بھی نامزد کرکے گرفتار کر لیا ،اس کے علاوہ، احمد حسن، مبشر کانجو سمیت پانچ نامزد اور چند دیگر نامعلوم بھی مقدمے میں شامل ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں