کوشش ہے کسی چینی شہری پر ذرہ بھر آنچ نہ آئے، وزیر داخلہ محسن نقوی

محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی میں کوئی دراڑ نہیں ڈال سکتا، کوشش ہے کہ کسی چینی شہری پر ذرہ بھر آنچ بھی نہ آئے۔

وزیرِ داخلہ محسن نقوی چینی سفارت خانے پہنچے جہاں چین کے سفیر جیانگ زی ڈونگ نے ان کا خیر مقدم کیا۔ ملاقات میں وزیراعظم پاکستان کے حالیہ دورہ پاکستان کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

تمام ادارے تباہ ، سرجری خود محسن نقوی اور شریف فیملی کی ہونی چاہئے ، بیرسٹر سیف

اس موقع پر پاک چین تعلقات کے فروغ اور چینی شہریوں کی سکیورٹی کے لیے کئی اقدامات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ محسن نقوی نے اسلام آباد سمیت ملک بھر میں چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا حالیہ دورہ چین سے دوستی کا رشتہ مضبوط ہوا ہے۔ چین کے صدر، وزیراعظم اور اعلیٰ قیادت نے ہمیشہ پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔

ملاقات کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی نے سی پیک اور دیگر منصوبوں پر کام کرنے والے چینی انجینئرز اور عملے کے سکیورٹی پلان پر بھی بریف کیا۔ چینی سفیر جیانگ زی ڈونگ نے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی صدر آصف علی زرداری سے ملاقات

محسن نقوی نے کہا کہ چینی شہریوں کی سکیورٹی کے لیے جامع اور مؤثر ایس او پیز بنائے ہیں۔ اسلام آباد میں غیر ملکی شہریوں کے لئے الگ فورس ایس پی یو بنائی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے کام کرنے والے چینی بھائیوں کا تحفظ حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔ پاکستان اور چین کی لازوال دوستی میں کوئی دراڑ نہیں ڈال سکتا، ایسی کسی سازش کو ہر گز کامیاب نا ہونے دیں گے۔


متعلقہ خبریں