قومی ریسلر کی اعظم خان کو 3 ماہ میں فٹ کرنےکی پیشکش

inam butt

قومی ریسلر رستم پاکستان انعام بٹ نے قومی کرکٹر اعظم خان کو 3 ماہ میں فٹ کرنے کی پیش کش کر دی۔ 

انعام بٹ کا ایک انٹرویو میں میں کہنا تھا کہ اعظم خان تین ماہ گوجرانوالا کے اکھاڑے میں ٹریننگ کریں، ان کو مکمل فٹ کر دیں گے، انکا کہنا تھا کہ ہم اعظم خان کو روزانہ 5 سے 6 گھنٹے پہلوانوں کے ساتھ ٹریننگ دیں گے۔ ٹریننگ کے ساتھ اعظم خان کو اچھی ڈائٹ بھی دیں گے تاکہ ان کی طاقت میں کمی نہ آئے۔

عمران خان کی طرح لیڈ کریں، بغیر کسی خوف کے ڈٹ کر کھیلیں، علی ظفر کا بابر کو پیغام

ان کا مزید کہنا تھا کہ تین ماہ کی ٹریننگ کے بعد اعظم خان زیادہ پاور ہٹنگ اور بہترین بیٹنگ کرسکیں گے۔


متعلقہ خبریں