وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے لیے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔
وزارت تعلیم نے وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
پنجاب کے تعلیمی اداروں میں یکم جون سے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان
وزارت تعلیم کے مطابق وفاقی تعلیمی ادارے 10 جون سے 31 جولائی تک بند رہیں گے۔
سیکرٹری ایجوکیشن کی منظوری کے بعد جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے موسم گرما کی چھٹیوں کے بعد یکم اگست کو دوبارہ کھلیں گے۔