پاکستان کا امریکا کو جیت کیلئے 160 رنز کا ہدف


ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے 11ویں میچ پاکستان نے امریکا کو جیت کے لیے 160 رنز کا ہدف دے دیا۔

ڈیلس میں کھیلے جارہے گروپ اے کے اس میچ میں امریکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

قومی ٹیم کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا جہاں اسکی ابتدائی تین وکٹیں 28 رنز پر گر گئیں۔ محمد رضوان 9  عثمان خان 3 اور فخر گیارہ رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

ابتدائی وکٹیں گرنے کے بعد شاداب خان اور کپتان بابراعظم نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور 72 رنزکی شراکت داری قائم کی، شاداب 25 گیندوں پر 40 رنز بنا کر آوٹ ہوئے جب کہ بابراعظم 44 رنز پر پولین لوٹ گئے۔

شاہین شاہ آفریدی نے 23 رنز کی باری کھیلی۔امریکا کی جانب سے کینجگے نے تین جب کہ نیٹراوالکر نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امریکا کے کپتان مونینک پٹیل کا کہنا تھا کہ کینیڈا کے خلاف جیت شاندار رہی تھی۔ جیت کے تسلسل کو برقرار رکھیں گے۔

پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ اگر ٹاس جیت جاتے تو بولنگ کرتے، چار فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اتر رہے ہیں۔

قومی ٹیم میں کپتان بابر اعظم، اعظم خان، فخر زمان ، حارث رؤف، افتخار احمد، محمد عامر، محمد رضوان، نسیم شاہ، شاداب خان ، شاہین آفریدی اور عثمان خان شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں