وزیراعظم شہباز شریف سے چینی کمپنی ترانشیئن ہولڈنگز کے بانی کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف shahbaz sharif

شینزن: وزیراعظم شہباز شریف سے چینی کمپنی ترانشیئن ہولڈنگز کے بانی کی ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے پاکستان میں موبائل، الیکٹرک بائیکس اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

چینی کمپنی ترانشیئن ہولڈنگ نے پاکستان میں اپنے موبائل بنانے کے یونٹ میں سرمایہ کاری میں وسعت اور چار شعبوں موبائل فونز کی تیاری، الیکٹرک بائیکس، جدید زراعت اور فِن ٹیک میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

چینی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کریں، مشترکہ منصوبے بنائیں، وزیر اعظم

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں و کاروباری شخصیات کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے، ٹرانشیئن ہولڈنگز پاکستان میں مقامی سطح پر اشیاء تیار کرکے انہیں پاکستان سے بیرونِ ملک برآمدات کرے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے یہ باتیں چینی کمپنی ترانشیئن ہولڈنگزکے بانی و چیئرمین ژو ژاؤجیانگ سے گفتگو کرتے ہوئے کیں، اس موقع پر وفاقی وزراء اسحاق ڈار، خواجہ محمد آصف، احسن اقبال، محمد اورنگزیب، عبدالعلیم خان، جام کمال، عطاء اللہ تارڑ اور وزیرِ مملکت شزہ فاطمہ خواجہ بھی موجود تھیں۔

وزیرِ اعظم نے وفاقی وزراء اور چین میں پاکستان کے سفیر کو ٹرانشیئن ہولڈنگز کے ساتھ مل کر جلد ایک لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس ہر قسم کے وسائل ہیں، ہماری سب سے بڑی طاقت ہماری نوجوان افرادی قوت ہے۔

ملاقات میں ٹرانشیئن ہولڈنگز کے چیئرمین نے وزیرِ اعظم کو کمپنی کے پاکستان میں موجودہ آپریشنز، عالمی سطح پر اس کی برآمدات اور پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کے منصوبوں سے آگاہ کیا۔

پاکستان کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 3 سال بعد 19 فیصد کا بڑا اضافہ

چیئرمین ٹرانشیئن ہولڈنگز نے وزیرِ اعظم کو بتایا کہ کمپنی کا پاکستان میں موبائل فونز کی تیاری کے حوالے سے پہلے سے ایک یونٹ قائم ہے جس میں 5 ہزار سے زائد پاکستانیوں کو روزگار فراہم کیا گیا ہے۔

کمپنی پاکستان میں موبائل فونز کے حوالے سے اپنی سرمایہ کاری میں وسعت میں گہری دلچسپی رکھتی ہے جس سے موبائل فونز کی تیاری کے بعد پاکستان سے ان کی برآمدات میں اضافہ ہوگا۔


متعلقہ خبریں