ڈالر سستا ہو گیا ، اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان

ڈالر

فائل فوٹو


انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد روپے کی قدر میں بہتری آ گئی ، دوسری جانب اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ڈالر کی قیمت میں 6 پیسے کی کمی ہو گئی جس کے بعد ڈالر 278 روپے 30 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر کا ریٹ 278 روپے 36 پیسے پر بند ہوا تھا۔

ڈالر کے بعد دیگر کرنسیاں بھی مہنگی ہو گئیں

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا تاہم دوسرے سیشن میں کاروبار میں مندی دیکھنے میں آئی ، اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 694 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس 74 ہزار 881 کی سطح پر آ گیا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں